فلم ’پدوماتی‘کی ریلیز میں ہندؤ انتہا پسند رکاوٹ بن گئے۔۔۔جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔بالی ووڈ کو’باجی راؤ مستانی‘، ’رام لیلا‘، ’دیوداس‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے والے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’پدوماتی‘ آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی، شوٹنگ کے دوران انتہا پسند ہندؤوں کی جانب سے توڑ پھوڑ اور سیٹ کو آگ لگائی گئی جب کہ کچھ دن قبل ایک بار پھر فلم پر حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس پر ہدایت کار نے فلم کے کچھ سین خود ہی کاٹ دیے مگرپھر بھی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.