فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کا حذف شدہ سین ریلیز‘جانئے

 

نیویارک جدت ویب ڈیسک تاریخ کی کامیاب ترین ہالی ووڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا ایڈیٹنگ کے دوران حذف کیا گیا ایک سین 20 سال بعد منظر عام پر آگیا۔ہالی ووڈ جیمز کیمرون کی 1997میں بننے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا اس وقت فلم سے نکالا گیا ویڈیو کلِپ حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے ۔ اپنی ریلیز سے دنیا بھر میں اب تک 2ارب ڈالرز سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے اختتامی لمحات کے مناظر کو دو دہائیوں کے بعد پیش کیا گیا ہے جس میں زندہ بچ جانے والی ہیئروئن ’روز‘ حادثے سے بچ جانے کے بعد شدید تکلیف اور صدمے میں دکھائی دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.