Laiba Khan

فلم میں کامیابی کیلئے اداکاری اور رقص پر مہارت رکھنا ضروری ہے، لائبہ خان

لاہور جدت ویب ڈیسک :پاکستان فلم انڈسٹری میں خوبصورت اضافہ ماڈل واداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی کیلئے اداکاری اور رقص میں مہارت رکھنا ضروری ہے،’’آن لائن‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے لائبہ خان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میں نئے لوگوں کاآنا خوش اآئند ہے ،انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شوبز کی دنیا میں خوبصورت چہرے سب سے اولین ترجیح ہوتے ہیں لیکن خوبصورت چہروں سے بھی زیادہ اہمیت فنکارانہ صلاحیتوں کی ہوتی ہے۔ اگرایک خوبصورت چہرے کے پاس کردارکی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلیے فنکارانہ صلاحیت ہی نہیں ہے توشائقین فلم کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔لائبہ خان نے بتایا کہ وہ اب تک فلم’’اک مولا ہور‘‘غنڈہ‘‘ضدی پتر‘‘سمیت بے شمار ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ کمرشلزمیں کام کرچکی ہیں،لائبہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بننے والی فلموں کیلیے سب سے زیادہ ضروری بات ایکٹنگ اور رقص پرمہارت رکھنا ہوتا ہے۔ جب تک ہم ان دونوں شعبوں کی سمجھ بوجھ رکھنے والے فنکاروں کو فلم کا حصہ نہیں بنائیں گے، فلم کی کامیابی ممکن نہیں ہے،لائبہ خان نے مزید کہا کہ فلم کے میوزک پربہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خاص پلے بیک سنگنگ کی آوازیں تلاش کرنا ہونگی، جن کے گائے گیت فلم کی کامیابی میں اہم کردارادا کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.