فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی ناکامی کی وجہ انوراگ باسو نہیں ، پریتم

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ میوزک کمپوزر پریتم نے رشی کپور کی جانب سے ’’جگا جاسوس ‘‘کی ناکامی کے حوالے سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی ناکامی کی وجہ انوراگ باسو ہیں ، کیونکہ کوئی ایسا ہدایتکار نہیں ہے جو چار سالوں میں فلم بنائے اور کسی فلم کو اتنا وقت دے۔مجھے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کافی عرصہ ہو گیا ہے اور میں اس طرح کی باتوں پر یقین نہیں کرتا ،مجھے فخر ہے کہ میں نے انو راگ باسو کے ساتھ کام کیا ہے ۔میں رشی کپور کی بہت عزت کرتا ہوں وہ مجھ سے سنئیر ہیں اور میں ان کی فلمیں بچپن سے دیکھتا آیا ہوں ۔اس کے علاوہ وہ رنبیر کپور کے والد بھی ہیں اور میں رنبیر کپور کے کام کو بہت پسند کرتی ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.