Javed Sheikh Pakistan

فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکتی ہے ‘ جاوید شیخ

لاہور جدت ویب ڈیسک فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ہر فلم پر ٹیکس معاف کرنے کے ساتھ انڈسٹری کو سپورٹ کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اپنی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی فلم انڈسٹری کامیابی سے چل رہی ہے مگر ہمارے ہاں معاملہ بالکل الٹا ہے ، اگر ہماری حکومت بھی سنجیدگی کے ساتھ اپنی فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے اقدامات کرے تو ہم بھارتی فلم انڈسٹری کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری نئی فلم ’’ جیک پاٹ ‘‘ کامیڈی اور رومانس پر بنائی جا رہی ہے جس میں ’’ جو جو ‘‘ کا کردار ادا کر رہا ہوں جو بڑی دلچسپ نوعیت کا ہے ۔ مگر اصل مزہ فلم بینوں کو پردہ سکرین پر ہی آئے گا ۔ انہوں نے اپنی فلم ’’ وجود ‘‘ کے بارے میں کہا کہ اس فلم کا کام بھی جاری ہے اور اس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.