فضاء علی کیساتھ لاہور ایئرپورٹ پر ایسا کام ہوگیا جو اداکارہ نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا‘ جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکارہ فضاء علی کو لاہور ایئرپورٹ پر پرستاروں نے گھیر لیا ، سیلفیاں بناتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضاء علی کراچی سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 524کے ذریعے لاہور پہنچیں تو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرستار خواتین نے انکے اور انکی کمسن بیٹی کے ہمراہ سیلفیاں بنانا شروع کر دیں۔ اس موقع پر فضاء علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے پرستاروں کا دل نہیں توڑ سکتی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ مجھ سے محبت کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایک ٹی وی پروجیکٹ میں کام کرنے کیلئے گئی تھی ، میں زیادہ تر کام کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کررہی ہوں اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے دوبارہ کراچی جائوں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.