Mohammad irfan Pakistan Cricket

فاسٹ بالر محمد عرفان کی عمرے پرجانے کی درخواست ‘ آگے کیا ہوا جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عرفان کو عمرہ ادائیگی کے لیے جانے کی مشروط اجازت مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکور ٹ میں جسٹس شمس محمود مرزانے فاسٹ بالر محمد عرفان کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے لیے ملک سے باہر جانے کی درخواست کے کیس کی سماعت کی ،سماعت کے دوران محمد عرفان کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ان کے موکل کا نام سپاٹ فکسنگ کیس میں شامل نہیں ہے لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں عمرے کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے ۔سیکریٹری داخلہ نے بھی عدالت عالیہ میں جواب جمع کرواد یا جس کے بعد عدالت نے محمد عرفان کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی مشروط اجازت دیدی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.