فاروق ستار رابظہ کمیٹی سے ناراض‘کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرینگے

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوگئے اور اس حوالے سے وہ کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے کچھ دیر قبل اہم اجلاس میں طویل مشارت کی جس میں گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی سے اتحاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی مگر حیران کن طور پر اجلاس میں فاروق ستار شریک نہ ہوئے ۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار رابطہ کمیٹی سے ناراض ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے وہ اب سے کچھ دیر بعد اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ نہ صرف اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے بلکہ اہم اعلانات بھی کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈرامے بازی نہیں آتی، اب جس کو ایم کیو ایم چلانی ہے چلالے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.