Amir Khan

فاروق ستار اختیار چاہتے تھے جس کو چاہوں نکال دوں، عامر خان

کراچی جدت ویب ڈیسک : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی باتوں سے بہت تکلیف ہوئی مجھ پر غدار اور ایجنٹ ہونے کے الزامات لگائے گئے، فاروق ستار اختیار چاہتے تھے کہ جس کو چاہوں نکال دوں۔بہادرآباد میں منعقدہ جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار کی کئی باتوں سے بہت تکلیف ہوئی مجھ پر غدار اور ایجنٹ ہونے کے الزامات لگائے گئے، فاروق بھائی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو سرکاری ملازم کہا بڑا دکھ ہوا، فاروق بھائی وہ اختیار چاہتے تھے کہ جس کو چاہوں نکال دوں ہر سطح پر کوشش کی فاروق ستار کو منالیں اور اب آپ کہتے ہیں عزت نہیں کی۔عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی گزارشات کو کبھی نہیں سنا،انہوں نے آئین میں جو تبدیلی کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے آئین اکثریت سے نہیں بنایا بلکہ الیکشن کمیشن کو رابطہ کمیٹی کی اکثریت کے نام پر دھوکا دیا اور بعد میں فاروق ستار نے کہہ دیا کہ غلطی ہوگئی،میں نے ہمیشہ اصولوں اور کارکنان کی بات کی، ایم کیو ایم شہیدوں کی امانت ہے، کارکنان کسی ذات کے ساتھ نہیں آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.