Qatar about Gaza

غزہ میں انسانی بحران کا فوری اور پائیدار حل نکالا جائے‘قطر

دوحہ جدت ویب ڈیسک :قطر نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ہفتہ کو قطری محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگرغزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران ختم نہیں کیا جاتا تو اس کے نتیجے میں غزہ میں انسانی المیہ خوفناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ عالمی برادری کی مئوثر قوتیں غزہ میں انسانی بحران ختم کرنے کیلئے اپنا اخلاقی‘سیاسی اور سفارتی کردار ادا کریں۔ اگرعالمی برادری غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کے معاملے میں لاپرواہی اور خاموشی کا مظاہرہ کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.