Annie Tahira

عینی طاہر ہ کی بیٹی کی دعوت ولیمہ شوبز فنکاروں کا اجتماع بن گئی

لاہور جدت ویب ڈیسک : فلم سٹار میگھا کے بھانجوں اور گلوکارہ عینی طاہر ہ کی بیٹی کی دعوت ولیمہ شوبز فنکاروں کا اجتماع بن گئی ‘نصیبو لال کی شاندار پر فارمنس پر شرکائ نے نوٹوں کی بارش کر دی‘شوبز فنکاروں کی کثیر تعداد میں شر کت۔ تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میگھا کے بھانجوں حارث اور حمزہ جبکہ گلوکارہ عینی طاہر ہ جن کی صاحبزادی روما کی شادی میگھا کے بھانجے حارث سے ہوئی ہے کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور کے مقامی ہال میں منعقدکی گئی جس میں نامور گلوکارہ نصیبو لال اور گلوکارہ حمیراارشد کی جانب سے پر فارمنس بھی دی گئی جس پر شر کائ جھومتے رہے ہیں جبکہ ولیمہ کی تقریب میں فلم سٹار میگھا ‘گلوکارہ عینی طاہرہ ‘فلم سٹار مہک نور ‘گلوکارہ حمیراارشد ‘نامور اداکارہ صائمہ خان ‘فلم سٹار ندا چوہدری ‘فلم سٹار ہما علی ‘اداکارہ عائشہ چوہدری ‘فر ح خان ‘اداکارہ چاہت چوہدری ‘ماڈل سوننیاں بٹ ‘ماڈل واداکارہ لائبہ خان ‘پاکستانی اداکار شاہ رخ ‘فیشن آئیکون رابعہ منہاس ‘عمران رشید ‘پیفا کے چیئر مین مختار احمد ‘ہم ٹونٹی فور کے چیف ایگز یکٹو خضر عباس ‘نامور کوریو گرافر ذیشان علی جانو ‘وقاص احمد سمیت شوبز فنکاروں کی کثیر تعداد شر یک ہوئی فلم سٹار میگھا اور عینی طاہر ہ کو مبارکبادیں دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.