عیدگاہ کے قریب ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے عیدگاہ کے قریب ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاہے۔اس ضمن میںایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو نے بتایاکہ 2 ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہری نے شور مچادیا جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش جبکہ اس دوران پولیس بھی اطلاع پاکر پہنچ گئی۔ملزمان نے فرار ہونے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ملزمان ایک دوسرے کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے شہری اور پولیس محفوط رہی۔عدیل چانڈیو کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا مختلف تھانوں میں کرمنل ریکاڑد موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.