عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے‘عمران اسلم

کراچی جدت ویب ڈیسک عید الضحیٰ پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں ،بلدیہ ملیر کی عوام کو صحت مندانہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے ،ذبیحہ کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگانے اور دیگر انتظامات واقدامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چیئرمین بلدیہ عالیہ ملیر جان محمد بلوچ کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر عمران اسلم کی زیر صدارت جائزاتی میٹنگ مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تمام محکمہ جاتی سربراہان شریک تھے۔میونسپل کمشنر نے بلدیہ ملیر کے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عیدالضحیٰ کے انتظامات و اقدامات پر پیشگی جامع منصوبہ کے تحت پلان تشکیل دیا جائے تاکہ بہتر سے بہتر بنیادوں پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، یو سیز کے بلدیاتی نمائندوں سے رابطے میں رہتے ہوئے کنٹی جنسی پلان ترتیب دیا جائے،کنٹی جنسی پلان پر عملی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنک کمیٹی تشکیل دی جائے ، جو براہ راست انتظامیہ بلدیہ ملیر کو رپورٹ جمع کروائے، میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر نے کہا کہ اپنے وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے بلدیہ ملیر کی تعمیر وترقی ، عوام کو درپیش مسائل کے ازالے اور انہیں ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عید الضحی کے موقع پر انتظامات میں کسی قسم کی کمی یا کوتائی نہیں ہونی چاہیے،عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.