عوام کیلئے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں‘مریم اور نگزیب

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ایک خاتون پر سیاست ہورہی ہے ٗ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں ایک خاتون پر سیاست ہو رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسرے کے بارے میں بات کرنیوالوں کو اپنے گھر کی طرف بھی دیکھنا چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئیں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں خواتین کا فورم موجود ہے۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے اس فورم پر بھی بات ہونی چاہیے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.