#Sugarprice #Karachi #Pti #PPP #Sindh

عوام کیلئے خوش خبری،چینی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی

اسلام آباد: جدت ویب دیسک:ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شماری جاری کردیے ، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں دو روپے کمی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.60 فیصد اضافہ ہوا۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں27 روپیسے زائدکا اضافہ ہوا جبکہ آلوکی قیمت 3 روپے87 پیسیاضافے کے بعد 43 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اسی طرح ٹماٹرکی قیمت 3 روپے 33 پیسے اضافیسے48 روپیفی کلو تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دودھ،گھی، مٹن، خوردنی تیل، دہی اور کیلے بھی مہنگیہوئے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 90پیسے کی کمی ہوئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لہسن، انڈے، آٹا، دال ماش، دال مسور اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح18.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.