عوام کو ریلیف فراہم کرانا ہمارا نصب العین ہے‘ سلمان عبد اللہ مراد

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ کراچی کے رقبے کا بڑاحصہ ضلع کونسل کی حدود میں ہونے کی وجہ سے یہاں کام کی نوعیت مختلف طرح کی ہے ہر کام کرنے سے پہلے اس کی پلاننگ لازمی کی جاتی ہے کم گنجان آبادیوں میں حشرات الارض کی افزائش گنجان آبادیوں سے دوگنی ہوتی ہے جس پر خصوصی توجہ دیکر کام کرایا جارہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وا ئس چئیرمین محمد رفیق جت ، چیف آفیسر مسروراحمد میمن ، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،ڈائر یکٹر سینٹیشن افضل لغاری کہ ہمراہ حشرات الارض اور جراثیم سے بچائو کے لئے کئیے جانے والی اسپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ، چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ حشرت الارض کے خاتمے کے لئے جدید طریقوں کے استعمال سے ان کی افزائش میں خاطر خواہ کمی آئے گی موسمیاتی تبدیلی میں حشرات الارض کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اسپرے کرایا جارہا ہے ہر کام کو ضلعی انتظامیہ اور اراکین کونسل کے تعاون سے کامیاب بنارہے ہیں ضلع کونسل کی تمام یونین کونسلوں میں مرحلہ وار اراکین کونسل کی زیر نگرانی اسپرے کرایا جارہا ہے رقبے کے لحاظ سے بڑی یونین کونسلوں کو اضافی گاڑی دی گئی ہے جبکہ ندی نالوں کے اطراف میں بھی جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا جارہا ہیں پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے ہم ہر وہ کام کرینگے جس سے لوگوں کو ریلیف ملے لہذا تمام تر امور کو عوام کی فلاح وبہود میں استعمال کررہے ہیں اہلیان کو بہتر انداز میں سہولیات کی فراہمی کے لئے سر گرم عمل ہیں جس کے لئے اپنی بھر پور کاوشیں کررہے ہیںعوام کو ریلیف فراہم کرانا ہمارا نصب العین ہیں سہولتوں کے جال بچھا کر ضلع کونسل کو مثالی بنائے گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.