Poor woman gives birth to baby in hospital lawn

عمر کوٹ کی غریب خاتون گنگا نے جھاڑیوں میں ہی بچے کو جنم دے دیا

عمرکوٹ جدت ویب ڈیسک عمرکوٹ ضلع کی تحصیل سامارو میں غریب حاملہ خاتون گنگا نے جھاڑیوں میں ہی بچے کو جنم دے دیا،سول اسپتال میں زچگی کے لیے داخل نہ کرنے پر رشتے داروں اور عوام کے شدید اجتجاج پر ڈی ایچ او عمرکوٹ نے واقعے کانوٹس لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیرکوسول اسپتال سامارو میں ایک کسان حاملہ خاتون گنگا زچگی کیلیے لائی گئی مگر اسپتال انتظامیہ نے گنگا کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیاگنگا کے شوہر رام چند ا ور رشتے داروں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز نے گنگا کو شدید تکلیف میں داخل کرنے کے بجائے دھکے دیتے ہوئے کہا کہ اس کو پرائیویٹ اسپتال لے جائو بعدازاںگنگا نے شدید تکلیف کے باعث قریبی جھاڑیوں میں بچے کو جنم دیا۔افسوس ناک امر تو یہ کہ سول اسپتال سامارو گنگا زوجہ رام چند کو شدید تکلیف کے باوجود ایمبولینس تک نہ دی گئی گنگا جھاڑیوں میں بچے کو جنم دینے کے بعد رکشے میں نجی اسپتال لائی گئی۔ واقعے بعد گنگا کے رشتے داروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے سخت اجتحاج کرتے ہوئے سول اسپتال سامارو کے ایم ایس اور ڈاکٹروں کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز صرف اپنے پرائیویٹ نجی اسپتال چلانے میں مصروف ہے ۔میڈیانے جب ایم ایس سول اسپتال سے ان کے موبائل فون پر موقف معلوم کرنے کے لیے متعدد رابطہ کیا لیکن ایم ایس نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔دوسری جانب ڈی ایچ او عمرکوٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.