عمران خان نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کردیا: تابش گوہرنے خوش خبری سنادی

ویب ڈیسک :: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر نےکہا ہےکہ بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کر دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم سے بجلی کی قیمتوں پر بات چیت ہوئی ہے اور وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے منع کر دیاانہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیزکے ساتھ بجلی معاہدوں پرنظر ثانی کریں گے تاکہ گردشی قرض نیچے آسکے، ہم نئی پاور پالیسی بھی کابینہ کی توانائی کمیٹی کو پیش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.