Ali Raza Abidi MPA MQM

علی رضا عابدی کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا امکان

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم کے ناراض رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا امکان ہے، علی رضا عابدی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی آئندہ چندروزمیں ملاقات متوقع ہے۔مشترکہ دوستوں نے ملاقات کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم میں واپس شامل ہونے کا امکان ہے۔ ملاقات میں معاملات طے ہونے کے بعد علی رضا عابدی کی واپسی کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی میں واپسی کے بعد رکن قومی اسمبلی اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفی بھی واپس لے لیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.