علی بابا گروپ کے بانی جیک ماکی کی مختلف عمر کے لوگوں کے لیے تجاویز ۔۔۔۔

جدت ریسرچ ڈیسک:ای کامر س،ای بزنس سے جو لوگ واقفیت رکھتے ہیں نہ صرف ان کیلئے بلکہ جو لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کرتے ہیں وہ صارف بھیAlibabaکے نام سے ضرور واقف ہوں گے۔ ا س کمپنی نے اس وقت پوری دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے ۔ اس کے بانی جیک ماجو 1964میں چین میں پیدا ہوئے جنہوں نے انتھک محنت کی گو کہ وہ ایک غریب اور متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے لیکن انہوں نے اپنی محنت اور لگن اور مثبت منصوبہ بندی کے تحت بہت مختصر عرصے میں وہ مقام حاصل کیا جسے دیکھ کر آج پوری دنیا رشک کرتی ہے ۔ اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 40بلین امریکی ڈالر ہے۔ انہوں نےایک ٹی وی انٹرویو میں اپنی زندگی کے تجربات سے مختلف عمر کے لوگوں کو مختلف تجاویز دی ہیں جس میں انہوں نے25سال تک کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں کسی چیز کی فکر نہ کریں کیونکہ آپ کی ہر غلطی آپ کا زر مبادلہ ہے انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے میں 20سال کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کے آپ کو ایک بہترین طالب علم ہونا چاہئے اور آپ کو اس عمر میں سیکھنا چاہئے مختلف تجربات کے ذریعے جبکہ 30سال کی عمر آپ کسی کی تقلید کرنے والے ہوں،کسی بھی چھوٹی کمپنی میں جائیں یا بڑی کمپنی میں،یہاں آپ بہترین طور پر سیکھ سکتے ہیں۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ بڑی کمپنی میں آپ ایک پرزہ کی طرح ہوں گے ایک بڑی مشین کےجہاں آپ سیکھ سکتے ہیں پروسیسنگ کے بارے میں جبکہ ایک چھوٹی کمپنی میں آپ میں زیادہ جذبہ پیدا ہوگا اور آپ یہاں سیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک وقت میں بہت سی چیزیں کی جاسکتی ہیں ۔ تو 30سال کے بعد یہ زیادہ اہم نہیں ہے کہ آپ کس کمپنی میں ہیں بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ آپ کسBossکی پیروی کررہے ہیں ۔ یہ انتہائی اہم ہے کیونکہ ایک اچھاBossآپ کو مختلف طریقوں سے سکھاتا ہے ۔ 30 سے ​​40 سال کی عمر سے آپ کو بہت واضح طور پر سوچنا پڑتا ہے، جب آپ اپنے آپ کے لئے کام کر رہے ہیں اور آپ ایک کاروباری شخصیت بننا چاہتے ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں  اور 40سے50سال کی عمر میں آپ ان تمام تجربات کو استعمال کرسکتے ہیں جو آپ نے حاصل کی ہیں۔ اس عمر میں آپ نئ فیلڈ میں کودنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ موزوں نہیں رہے گا ممکن ہے کہ آپ کامیاب بھی ہوجائیں لیکن زیادہ چانسز ناکامی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ اور50سے سال کی عمر میں آپ کام کریں نوجوانوں کےلئے کیونکہ نوجوان ہر صورت میں آپ سے بہتر کرسکتے ہیں ۔ تو ان پر بھروسہ کریں اور ان پر اعتماد کریں اور ان کا حوصلہ بڑھائیں کہ یہ بہتر ہیں اور اچھے ہیں۔ اور جب آپ 60سال کی عمر پار کرجائیں تو پھر وقت دیں اپنے آپ کو جائیں سمندر کنارے اور دھوپ لیں آرام کریں کیونکہ تبدیلی کیلئے بہت دیر ہوچکی ہے ۔ اور ایک بار پھر میری تجویز ہے 25سال کے جوانوں کیلئے کہ حد سے زیادہ غلطیاں کریں فکر نہ کریں ۔ گرتے رہیں سنبھلتے رہیں اور اس سے ہر گز ہرگز دلبرداشتہ نہ ہوں اور  انجوائے کریں ۔امید ہے آپ کو رپورٹ پسند آئی ہوگی اپنے دوستوں سے ضرور شیئر کیجئے اور ہمارے پیج کو لائیک کرنا نہ بھولئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.