عظمیٰ یوسف پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں، جانیے

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک ::پاکستانی خاتون کوہ پیما کاخواب حقیقت بن گیا،پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیماعظمیٰ یوسف نے اسپانٹک چوٹی سرکرلی اور چوٹی سرکرنےوالی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں، عظمیٰ یوسف نے سپانٹک چوٹی بدھ کی صبح 9بجکر 16منٹ پر سر کی۔اسپانٹک چوٹی گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع ہے اور سطح زمین سے7027 میٹر بلند ہے۔یا رہے کہ گذشتہ ماہ کے آغاز میں پاکستانی کوہ پیما عظمیٰ یوسف نے منگلنگ سر اور رش پیک کے بعد سات ہزار بلند چوٹی اسپانٹک سر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپانٹک چوٹی سر کرنا میرا اور میرے کوچ کا خواب ہے۔خیال رہے کہ عظمیٰ یوسف نے اس سے قبل اکتوبر 2016 میں منگلنگ چوٹی اور فروری 2017 رش پیک چوٹی سرکرچکی ہےعظمیٰ یوسف کی ٹیم میں واجداللہ نگری،اصغرحسین، یاسین شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.