Adnan Siddiqui and Bollywood

عدنان صدیقی دوبارہ بالی ووڈ کی فلم میں کام کرینگے

لاہور جدت ویب ڈیسک :اداکار عدنان صدیقی دوبارہ بالی ووڈ کی فلم میں کام کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی اور سجل علی نے گزشتہ سال بالی ووڈ میں اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم مام میں اداکاری کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ عدنان صدیقی کو بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور وہ فلم میں حصہ لینے بھارت جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سجل علی کو بھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے تاہم اسکی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.