عدالت نے رئوف صدیقی کو طلب کرلیا‘مگر کیوں۔۔۔جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں رینجرز کی درخواست پر عدالت نے متحدہ رہنما رؤف صدیقی کو شامل تفتیش کرتے ہوئے 28 نومبر کو طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں رینجرز کے وکیل نے مقدمے کی تفتیش میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و سابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی کو شامل کرنے کی درخواست کررکھی تھی جسے آج عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے رؤف صدیقی کی پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 28 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.