عدالتی فیصلے پر ہمیں تحفظات ہیں ، ماروی میمن

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائ ماروی میمن نے کہاہے کہ عدالتی فیصلے پر ہمیںتحفظات ہیں ¾سابق وزیراعظم کو بد عنوانی پر سزا نہیں دی گئی ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو حکمرانی کیلئے بھاری مینڈیٹ دیا اورگزشتہ چاربرسوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں کئی شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے پر ہمیں تحفظات ہیں ¾سابق وزیراعظم کو بدعنوانی پر سزائ نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے وزیراعظم مسلم لیگ ن حکومت کے وژن اوراقتصادی پالیسی پر گامزن رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب نے دوسروں صوبوں کے مقابلے میں کافی ترقی کی ہے، تیل وگیس،صحت، تعلیم، تعمیروترقی اوراسلوب حکمرانی میں پنجاب دوسرے صوبوں سے آگے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.