عبدالباسط کے کشمیر بارے میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، میر اعظ عمر فاروق

سرینگر جدت ویب ڈیسک مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارت میں سبکدوش ہونیوالے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوںنے کہا تھا کہ پاکستان جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کرانے کیلئے تیار ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زوردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کا خواب ہر گز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.