عباسی صاحب ! دانیال عزیز کو بھی کوئی ٹوٹی پھوٹی وزارت دیدیں‘ چانڈیو

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سنبھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے دلی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ دانیال عزیز کو بھی ان کی پسند کی وزارت ملنی چاہیے پی پی پی رہنما نے جمعے کو دانیال عزیز کی جانب سے بحثیت وزیر مملکت حلف نہ اٹھانے کے معاملے پر صحافی کی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور اس کے خاندان کے خلاف پانامہ لیکس کیس میں دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے جس طرح ان کا دفاع کیا اس کی نظیر نہیں ملتی انہوںنے کہا کہ اس خدمت کے عوض طلال چوہدری کو وزیر مملکت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دتیا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر دانیال عزیز وزیر مملکت کی بجائے وفاقی وزیر بننا چاہتا ہے تو ان کی یہ خواہش پوری کرنی چاہئے کیوں کہ دانیال عزیز نے پانامہ کیس کے دوران اپنی زبان کو شریف خاندان کے دفاع کیلئے ہی استعمال کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.