Chairman UC-31, Parliamentary Leader PPPP & opposition Leader at Karachi Metropolitan Corporation

عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھریگی‘کرم اللہ وقاصی

کراچی جدت ویب ڈیسک سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے تحت بلاول چورنگی پرجشن فتح منایا گیا ،پیپلزپارٹی کے کارکنان نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور بھنگڑے ڈال کر پیپلزپارٹی کی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا ۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پی پی پی شہر کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،ایم کیو ایم کے پاس لوگ کم اور ہمارے پاس زیادہ ہونگے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ اپنی مرضی سے حلقے بنوائے،حلقہ بندیوں میں کچھ غلطیاں ہیں،جو ہم الیکشن کمیشن کو بتائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواز لیگ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں اندرونی اختلافات ہیں،پی پی پی واحد جماعت جو عوام کے سامنے ابھر کر آکر آئی ہے، جشن فتح میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو،جنرل سیکریٹری وقار مہدی،صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ،راشد ربانی،سینیٹرانور لعل ڈین، ثانیہ ناز، خلیل ہوت،اقبال ساند،چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض، عبدالرحیم،شکیل چوہدری دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.