MQM

عامر خان نے ایک بارپھرفاروق ستار کو ٹھینگا دکھادیا‘ مزید جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف ایک ہے جس کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہیں ۔فارق ستار کے پاس رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔منگل کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے ۔ فاروق ستار کے پاس رابطہ کمیٹی ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ایم کیو ایم صرف ایک ہے جس کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہیں ۔فاروق ستار نے جو بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا اس کی کوئی حیثیت نہیں،الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ اس وقت بھی کنوینر شپ کا سوچنا چاہیئے تھا جب 22اگست کو کنوینر تبدیل ہوا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.