عالمی برادری مسئلہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائے

جدت ویب ڈیسک :برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے شہریوں کو آزادی سے جینا کا حق ہے ،جلدوہ دن آئیگاجب کشمیریوں کی آزادی کاخواب حقیقت بنے گا،برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھابرطانیہ دنیامیں کسی بھی قسم کی ناانصافی کیخلاف ہے اور مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے مختلف ممالک سے بات کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کشمیرمیں پرامن تحریک آزادی کےساتھ جوہورہاہے اس پرنظرہے مقبوضہ کشمیرمیں لاکھوں لوگوں کوبنیادی حقوق سے محروم رکھاجارہاہے،ان کا کہنا تھا ہمیں کشمیر میں پرتشدد واقعات پر تشویش ہے اور کشمیریوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا مسئلہ کشمیر پر بھارت کوئی تجویز ماننے کو تیار نہیں،عالمی برادری مسئلہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروانے کیلئے کردار ادا کریں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھابرطانوی لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متحرک اور حل کرانے کیلئے کوشاں ہے ،اقوام متحدہ کو آماہ کریں گے،برطانوی وفدنے مسئلہ کشمیرکچل میں کوششوں کی یقین دہانی کرائی ہے،انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی پرامن جدوجہدکوکچلاجارہا ہے،حریت رہنماؤں کو گرفتار اور من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیںاور مقبوضہ وادی میں ایک سال کے دوران سینکڑوں کشمیر یوں کو شہید کر دیا گیا ان کا کہنا تھا کشمیریوں کو سیاسی بنیادوںپر نشانہ بنایا جا رہا ہے اورمقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ،بھارت کا ظالمانہ راج ختم ہو کر رہے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.