#SingerAsim Azhar #HaniaAmir #Pakistan

عاصم اظہر نے بھی اپنی ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی

کراچی :جدت ویب ڈیسک:گلوکار عاصم اظہر نے بھی ہانیہ عامر کے بعد اپنی ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک اور نیا دن۔اس پوسٹ کے کچھ دیر گزرنے کے بعد ہی عاصم اظہر نے بھی اپنی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی۔
عاصم اظہر کی جانب سے جاری تصویر میں انہوں نے جو شرٹ زیب تن کررکھی ہے اس میں کچھ دیر پاگل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔عاصم اظہر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں نے ان کی شرٹ پر لکھے جملے کو مبہم پیغام سمجھا۔تاہم اب سوشل میڈیا پر موجود دونوں کے مداحوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے ہنستی مسکراتی تصاویر کے ذریعے اپنے تنازع کا اختتام کردیا ہے۔

عاصم اظہر نے بھی اپنی ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published.