عائشہ گلا لئی کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت

پشاور جدت ویب ڈیسک جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی نے عائشہ گلالئی کوٹیلی فون کر کے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دےدی جبکہ عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ تمام آپشنز کھلے ہیں  مستقبل کا لائحہ عمل جلد سامنے لائوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی واحد اسلامی پارٹی ہے جس میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کی ایم این اے عائشہ سید بھی عائشہ گلالئی کے گھرگئیں اور انہیں باضابطہ طور پر جماعت اسلامی میں شرکت کی دعوت دی۔عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ نوازشریف میرے لیے باعزت اور محترم شخصیت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.