عائشہ گلالئی کے الزامات قابل تشویش، تحقیقات ہونی چاہئیں ،خورشیدشاہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خاتون خود پر الزامات نہیں لگاتی ،حقیقت کیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات قابل تشویش ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئے اسی ڈر سے خواتین گھر سے باہر نہیں نکلتیں ¾انہوں نے کہا کہ نوازشریف رکن پارلیمنٹ نہیں رہے اجنبی شخص کیسے پارلیمنٹ ہائوس میں نوازشریف کی تصویر لے کر آیااورسپیکر کا تصویر لانے پر کوئی نہ نوٹس نہ لینا جانبدارکو ظاہر کرتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.