imran khan

عائشہ گلالئی کی شہرت کی اصل وجہ جان کر آپ انگلیاں دانتوں تلے دبالیں‘ جانئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی وجہ شہرت صرف گندے پیغامات کا معاملہ ہے جس پر اظہار ِ ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے جو بیان دیا وہ شکست کھا چکا ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس ٹکٹ کے لیے قدآور لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے ٗ (ن) لیگ کے بارے میں کوئی ایک مثال دیں کہ اس نے کسی کوٹکٹ کا لالچ دے کر پارٹی میں شامل کیا ہو۔مشاہد اللہ نے کہا کہ اپنے قد سے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے، عائشہ گلالئی پہلے سیاست میں خود کو اس مقام تک لائیں کہ انہیں (ن) لیگ ٹکٹ کی پیشکش کرے،عائشہ گلالئی کی وجہ شہرت گندے میسجز کا معاملہ ہے جس پرہماری ہمدردیاں آج بھی عائشہ گلا لئی کے ساتھ ہیں۔سینیٹر مشاہد اللہ نے عائشہ گلالئی پر طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیرتھا۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ (ن) لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا ٗمجھے کہا گیا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے تاہم میں نے (ن) لیگ کی پیشکش مسترد کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.