#Collegephoto #AyeshaOmar FarhadHumayun

عائشہ عمر نے فرہاد ہمایوں کے ہمراہ کالج کی تصویر شیئر کردی

کراچی :جدت ویب ڈیسک:پاکستانی موسیقار و گلوکار فرہاد ہمایوں کے انتقال پر ساتھی گلوکارہ عائشہ عمر نے بھی گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی نیشنل کالج آف آرٹس کی فرہاد ہمایوں اور دیگر پرفارمرز کے ہمراہ اپنی یاد گار تصویر شیئر کی۔ اس تصویر سے متعلق انھوں نے بتایا کہ یہ سال 2000 کی تصویر ہے۔
ساتھ میں انھوں نے فرہاد ہمایوں کی یاد میں ایک نوٹ بھی تحریر کیا جس میں انھوں فرہاد کے ساتھ اپنی پہلی پرفارمنس کو یاد کیا اور بتایا کہ اس کے بعد ان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ عائشہ عمر نے اپنے نوٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کی فرہاد سے آخری ملاقات لندن میں ہوئی تھی، جہاں انھوں نے ایک میوزیکل شو دیکھا تھا اور لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی بھی کی تھی۔ انھوں نے لکھا کہ زندگی تو یہی ہے، کوئی کسی کا راستہ بنے اور کچھ پتہ نہیں کب کوئی چلا جائے۔عائشہ عمر نے فرہاد ہمایوں کی یاد میں تحریر کردہ اس نوٹ میں بھی ان کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.