ظفر عبداللہ کو قائم مقام چیئرمین (ایس ای سی پی) تعینات کردیا گیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : نواز شریف نے چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی معطلی اور ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جب کہ ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تقرری تین ماہ کے لیے ہوگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔وزرات خزانہ نے بھی چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی معطلی اور ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیرمین کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ظفر حجازی کیس کا فیصلہ ہونے تک معطل رہیں گے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.