ppp

ضلع کونسل کے ہر علاقے میں کام کرائے جا رہے ہیں‘سلمان عبداللہ مراد

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ کراچی کی ہر آبادی میں بلاتفریق ترقیاتی پروجیکٹ پیپلز پارٹی کے ویژن کو عیاں کرتی ہے، لسانی یا مسلکی سوچ کی پارٹی میںکوئی جگہ نہیں ہے۔پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے جس کی جڑیں عوام میں ہے اور ان کی فلاح وبہبود ہی ہمارا مقصد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین محمد رفیق جت، کونسل کے ممبران جان عالم جاموٹ،تابش اصغر بلوچ ،سید یوسف شاہ ،مولانا رفیق،فاطمہ موٹانی اوردیگربھی موجود تھے ۔اس موقع پر شہریوں نے چیئرمین ضلع کونسل کو علاقائی صورتحال کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ جاری کاموں کو تسلی بخش قرار دیا۔سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ 6مارچ ہمارے لئے عہد وفا کا دن ہے، ہم شہید سندھ کی برسی کے پروگرام میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی یہی محبت وخلوص میرے کاموں کو مزید بہتر کر رہا ہے جس کی وجہ سے ضلع کونسل کے ہر علاقے میں کام کرائے جا رہے ہیں۔ابراہیم حیدری پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے یہاں کے دیرانہ مسائل کو ارکان کونسل کے تعاون سے حل کر رہے ہیں شہید سندھ نے اپنی زندگی میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا اورآج شہادت کے 14 سال بعد بھی وہ عوام کی یادوں میں زندہ ہیں۔ یہ میرے لئے باعث اعزاز ہے اس لئے ہر امور کو مکمل پلاننگ سے انجام دے رہے ہیں تاکہ اس سے عوام طویل عرصے تک مستفید ہو تے رہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی ہے کہ عوام کے ہر مسائل کو حل کرنے میں اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لائیں۔ انشاء اللہ عنقریب ضلع کونسل کا شمار مثالی علاقوں میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.