ضلع کورنگی کو کچرے سے پاک بنا نے کیلئے علاقائی نگرانی سسٹم قائم

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلعی حدود میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے ضلع کورنگی کو کچرے سے پاک بنا نے کے لئے اقدامات کا اعلان کررتے ہوئے کہاکہ صفائی وستھرائی کے عمل کے جائزے کے لئے مکمل نگرانی سسٹم قائم کیا جائیگا ،فرائض کی عدم ادائیگی اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سے متعلق عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ،محکمہ صفائی کو تمام یونین کمیٹیز میں 100فیصد عملے کی حاضری یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پوری ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کی مکمل درستگی اور عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی چاہتا ہوں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی محکمانہ غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کروں گا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے ہمراہ شاہ فیصل زون سمیت ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے اور علاقائی سطح پر بلدیاتی امور کی انجام دہی کو مکمل نگرانی میں انجام دیا جائے انہوںنے محکمہ صفائی کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں اور محلوں کے ساتھ عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صاف ستھرے ماھول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل زون میں کچرا کنڈیوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر غیر قانونی کچرا کنڈیوں کو ختم کیا جائے اور ضلع کورنگی کی تمام کچرا کنڈیوں سے کچرے کی بروقت منتقلی یقینی بنا ئی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.