MQM

ضلع چیئرمین کورنگی کی زیرقیادت یوسی چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز عوامی خدمت میں متحرک

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی سربراہی میں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمات کے کاموں میں ضلع کورنگی کے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز متحرک ،تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیاتی انتظامات کو مکمل نگرانی میں انجام دینے میں مصروف عمل ۔چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے باہمی ٹیم ورک کے ساتھ ضلع کورنگی کو ترقی اور عوام کو در پیش بنیادی مسائل سے نجات دلا کر مثالی معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہیں اور انشا اللہ ہم اپنی ترجیحات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز کو بتدریج مسائل سے پاک بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین اور ورڈز کونسلرز کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی امور اور بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے جاری اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی کاموں کی مکمل نگرانی کریں اور اسے وقت مقررہ تک پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے شکایات پر چیئر مین سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے اور عوام تک پینے کے صاف پانی کی ترسیل کے لئے باہمی تعاون کے مسائل کا حل یقینی بنا ئیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو شکایات کے ازالے کے حوالے سے احکامات صادر کئے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے درپیش مالی بحران اور لاتعداد مسائل ہمارے لئے چیلنجز بنے ہوئے ہیں مگر ہم اور ہماری یونین کمیٹیز کے نمائندے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.