صومالیہ میں کار بم دھماکہ 5 افراد ہلاک

موغادیشو جدت ویب ڈیسک صومالیہ میں کار بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور13 زخمی ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صومالی دارالحکومت موغادیشو میں گرزشتہ روز ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے کار بم حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ دیگر 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق مصروف روڈ پر ہونے والے یہ حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے اور تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ موغادیشو میں حالیہ کچھ عرصے میں امن دیکھا گیا ہے تاہم اس شہر کو القاعدہ سے وابستہ شدت پسند تنظیم الشباب وقفے وقفے سے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.