Arif Lohar Singer

صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب آئیڈل کی تجویز قابل ستائش ہے ‘ عارف لوہار

لاہور جدت ویب ڈیسک :نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب آئیڈل کی تجویز قابل ستائش ہے جس سے نہ صرف ہماری ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، میرا چمٹا لوہے کا لیکن یہ محبت اور مٹھاس کی زبان بولتا ہے ۔ خصوصی گفتگو انہوں نے کہا کہ پنجاب آئیڈل ایک منفرد تجویز ہے جس سے نہ صرف نئی نسل کو اپنی ثقافت سے آگاہی حاصل ہو گی بلکہ اس سے نوجوان ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا جسے مستقبل میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں عملی اقدامات کرے اور اس کےلئے مجھ سے جو بھی مدد طلب کی گئی میری خدمات حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ثقافت کو فروغ دینے کےلئے کوشاں رہتا ہوں اور میرا چمٹا اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.