صرف 15 سالوں میں بہترین کام کیا ہے،شاہ رخ خان

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مجھے کئی سالوں تک کامیابی کا مطلب نہیں پتا تھا اور وہ میرے کیریئر کا بہترین حصہ تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ ممبئی سے نہیں تھے اور جب وہ فلم انڈسٹری میں آئے تھے تو انہیں ایک کامیاب سٹار بننے کے پیرا میٹرز کانہیں پتا تھا اور یہ بھی کہ انہیں فلم انڈسٹری میں ڈیبیوٹ فلم کے لئے متعارف نہیں کرایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کئی سالوں تک کامیابی کا مطلب پتا نہیں تھااور میرے خیال میں یہ میرے کیریئر کا بہترین فیز تھا،مجھے لگتا ہے کہ اپنے کیریئر میں صرف 15 سالوں میں بہترین کام کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.