karachi

صدر میں کچرے میں لگنے والی آگ نے بے قابو ہوکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جلا کر راکھ کردیا

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے صدر میں کچرے میں لگنے والی آگ نے بے قابو ہوکر لاکھوں روپے مالیات کا سامان جلا کر راکھ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب کچرے میں لگنے والی آگ نے قریب میں موجود پھتاروں اور کھڑی سوروکی گاڈی کو اپنی لپیٹ مین لے لیا۔فائر بریگیڈ کی دو گاڈیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ میں قابو پالیا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی تاہم فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ آتشزدگی کے دوران ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس سے قبل بھی پارکنگ پلازہ کے قریب آگ لگی تھی ذرائع کے مطابق پارکنگ مافیا اور نشے کے عادی افراد میں کافی عرصہ سے تنازہ چل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.