صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، متعدد پتھارے مسمار

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے ضلع جنوبی میں پاسپورٹ آفس اور شاہراہ عراق سمیت مختلف مقامات پر بلدیہ عظمی کراچی کے انسداد تجاوزات سیل نے غیر قانونی تعمیرات اور پتھاروں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کر تے ہوئے متعدد پتھاروں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ سڑکوں پر موجود پتھاروں کو ٹرکوں میں ڈال کر ضلعی دفتر منتقل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ایم سی بشیر صدیقی کے آپریشن کے دوران پتھارے مافیا نے رکاوٹ ڈالنے کی بھی کوشش کی جس پر 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا، کے ایم سی حکام کے مطابق ضلع جنوبی سمیت شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.