صحتمند معاشرے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے‘سکینہ عباسی

کوٹری جدت ویب ڈیسک ملک میں ہونے والی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری مہم بہت ضروری ہے اس سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا اور پر فضاء ماحول میسر آگے جبکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کوٹری جامشوروکی پر نسپل پروفیسر آپا سکینہ عباسی نے کالج میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کالج اساتذہ طلبہ میں شعور اور پودے لگانے کاجذبہ پیدا کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائے جائیں ،انھوں نے کہا کہ کالج میں شجر کاری مہم اسی لئے شروع کی گی ہے تا کہ آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے انھوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ کا لج میں اور اپنے گھروں میں ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں اور جو پودے لگے ہوئے ہیں ان کی حفاظت بھی کریں کیونکہ صحت مند معاشرے کے لئے بھی شجرکاری ضروری ہے ،اس موقع پر کالج کی سابق پرنسپل بیلقس صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے تمام اساتذہ اور طالبات کالج میں ہونے والی شجرکاری مہم کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں اور طالبات میں پودے لگانے کا شعور پیدا کریں تاکہ آلودگی کا خاتمہ ہوسکے اور پرُ سکون ماحول میسر آسکے ، اس مواقع پر،آپا سکینہ قاضی، آپاشریںنے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں آپا ریحانہ کوثر بھٹی، آپا ارم شاہ،آپا ریاض ،آپارخشندہ، آپا فرزانہ ،آپا شازیہ ،آپا بشری، آپا راحلیہ ،آپا عابدہ،آپا صفیہ ،آپا رومانہ ،آ پاکرن ،آپا عائشیہ ،آپا کرن ،آپاصائمہ ،آپا سائرہ اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.