Lion Attack on Man Johannesburg America

شیروں کے غیر قانونی شکاری شیر کا شکار ہوگئے

جوہانسبرگ جدت ویب ڈیسک :شیروں کے غیر قانونی شکاری شیر کا شکار ہوگئے ۔ جنوبی افریقن پولیس کے مطابق کروگر نیشنل پارک کے قریب شیروں کے ایک مشتبہ غیر قانونی شکاری شیر کا شکار ہوگئے تاہم پولیس ترجمان موئشتے نے بتایا کہ جانوروں نے شکاری کے جسم کے تمام حصوں کو نوچ کر کھا لیا جبکہ جسم کا کچھ حصہ ایک گیم پارک سے ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں ملا تھاترجمان نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ شخص گیم پارک میں غیر قانونی شکار کررہا تھا جب شیروں نے اس پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا جبکہ شکاری کا صرف سر اور کچھ باقیات بچی ہیں تاہم جنوبی افریقہ ویب سائٹ آئی وٹنس نیوز کے مطابق پولیس تاحال ہلاک ہونے والے شخص کو شناخت نہیں کرسکی جبکہ اس شکاری کے جسم کے قریب سے ایک بھری ہوئی شکاری بندوق اور گولیاں ملی ہیں واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے صوبہ لمپویو میں حالیہ برسوں میں شیروں کے غیر قانونی شکار میں اضافہ ہوا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.