#TreeFellinggroup #Active #ShareQuaid

شہر قائد میں درختوں کو کانٹنے والا گروہ سرگرم

کراچی: جدت ویب ڈیسک :شہر قائد میں درختوں کے کاٹے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، میونسپل کمشنر ضلع وسطی نے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رات گئے نامعلوم افراد کیجانب سیکئی درخت کاٹ دیئیگئے، شجرکاری مہم کیتحت سات سال قبل اس علاقے میں کم وبیش بیس ہزار درخت لگائیگئیتھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شجرکاری کی وجہ سیکار واش سینٹر نظر نہیں آرہا تھا، پولیس اورا نتظامیہ کیجانب سے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر میونسپل کمشنر وسطی علی زیدی نے ذمہ دار عناصر کیخلاف ایکشن لے لیا ہے اور ایس ایچ اونارتھ ناظم آباداورایس ایچ اوحیدری کوخط لکھ دیا ہے۔
میونسپل کمشنر نے اپنے خط میں کہا کہ حیدری گرین بیلٹ پر درختوں کو غیرقانونی طور پرکاٹا گیا، درخت کاٹنے میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور کارواش سینٹر کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے، کسی کو درخت کاٹنیکی اجازت نہیں ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے درخت اگاو مہم جاری ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں تخفظِ ماحول کے قانون مجریہ 1997 کی رو سیدرخت کاٹ کر سبز ماحول کو نقصان پہنچانے کا جرم مستوجبِ سزا ہے، جس پر مجرم کو تین ہزار روپے جرمانے اور چھ ما قید کی سزا رکھی گئی ہیلیکن اسکے باوجودکئی برسوں سے درختوں کی بے دریغ کٹائی نے شہر کراچی میں ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ کیاہے۔پولیس کی جانب سے درخت کاٹے جانے سے متعلق موقف سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا کہ کارواش سینٹر انتظامیہ نے رات میں کئی درخت کٹوائے، واقعہ سترہ اپریل کو حیدری مارکیٹ سیسیفی کالج جانیوالی سڑک پرپیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں درختوں کی کٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.