Karachi Firing 2 Person Killed

شہر قائد ‘ مختلف علاقوں سے 2افراد کی نعشیں بر آمد

کراچی جدت ویب ڈیسک :شہر کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ، پولیس نے کارروائیوں کے دوران16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر سے چوبیس سالہ دانش کی پھندا لگی لاش ملی۔ عیسی نگری میں واقع اون سینٹر کے قریب سے ایوب نامی شہری کی لاش ملی۔ایس پی اورنگی عابد بلوچ کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے ڈسکو موڑ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان شہزاد عالم اور فیصل رحمان کو گرفتار کرلیا۔۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا ساتھی ارمان حسین فرار ہوگیا۔۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور سٹے کی پرچیاں برآمد کرلیں۔ پی آئی بی کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش ندیم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرکے ملزم خالصتان رحمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 جواریوں اور اسریٹ کرمنل سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان صداقت،اعجاز اور عمران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، اسٹیل ٹاون پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 8 جواریوں کو گرفتارکرکے قبضے سے آلات قمار بازی اور داوں پر لگی نقد رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ادھر سعید آباد پولیس نے دوران گشت ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ملزم محمد عمران عرف راجا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہری سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کررہا تھا، جبکہ ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ جس کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.