PTI

شہباز شریف کیخلاف بھی گھیرا تنگ ہو گیا ‘ملک میں شاہی نظام چلنے نہیں دینگے‘نصرت واحد

کراچی جدت ویب ڈیسک تحریک انصاف سندھ وومنز ونگ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ ملک میں نواز، شہباز کا شاہی نظام چلنے نہیں دینگے، پانامہ لیکس کیس میں نواز شریف اور آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں شہباز شریف کیخلاف گھیرا تنگ ہو گیا ہے نواز شریف کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے بعد شہباز شریف کو پارٹی صدارت کا تاج پہنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک میں فیکٹریاں لگائی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی عدالتیں آزاد و خود مختار ہیں جو آئین اور قانون کے مطابق مقدمات کے فیصلے کر رہی ہیں اب ملک میں جنرل بٹ اور جسٹس قیوم کے ادوار کا باب بن ہو گیا جس کے باعث نواز شریف خوف کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود تو کیسز میں پھنس گئے ہیں ساتھ میں اپنے بچوں کو بھی لے ڈوبے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاض حسین پیرزادہ، چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف نے ساتھ چھوڑ دیا ہے ڈوبتے ہوئے ٹائی ٹینک میں دیگر ساتھی بھی مسلم لیگ ن سے باغ ہو جائیں گے نصرت واحد نے مزید کہا کہ ملک میں پہلی بار بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے ساتھ میں آصف علی زرداری کے سوئس اکائونٹس پر بھی سو موٹو ایکشن لینا چاہئے اگر زرداری اور نواز شریف کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان لائی گئی تو ملک کے قرضے اتر جائیں گے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.