#ShahbazSharifs #Namefromtheblacklist #PMLN #Paksitan

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست

لاہور:جدت ویب ڈیسک:شہباز شریف کی اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا۔
شہباز شریف نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی، جس کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا، وفاقی حکومت کی جانب درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔رجسٹرار آفس نے کہا کہ درخواست گزار نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ جسٹس علی باقر نجفی شہباز شریف کی درخواست پر عائد اعتراض پر سماعت کریں گے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.