Noor Bukhari

شوبز کی دنیا چھوڑنے کے بعد زیادہ وقت اپنے رب کے حضور گزارتی ہوں‘نور

لاہور جدت ویب ڈیسک :فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ خدا کے گھر کی زیارت خوش نصیب لوگوں کو حاصل ہوتی ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں اپنے رب کے گھر حاضری دیکر آئی ہوں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا میں بے شمار لوگ ہیں مگر خدا کی ذت ان میں سے صرف اپنے ان بندوں کو اپنے گھر کی زیارت کرواتاہے جن کو وہ اس قابل سمجھتا ہے اور میں اس اعتبار سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا جب کسی کو ہدایت دیتا ہے تو پھر انسان کو اسی ہدایت والے راستے پر چلنا چاہیے ۔ جب سے میں نے شوبز کی دنیا چھوڑ کر اپنے رب سے لو لگائی ہے تو میں دنیا کی فکروں سے لاتعلق ہو چکی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنا زیادہ وقت اپنے رب کے حضور گزاروں اور میری دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.